@razezindagi: برا وقت کتنا ہی لمبا کیوں نہ ہو، آخرکار گزر ہی جاتا ہے۔ مگر جاتے جاتے انسان کے دل پر کچھ ایسے نام لکھ جاتا ہے جنہیں وقت بھی مٹا نہیں پاتا۔ مجھے اپنے حالات سے کوئی شکوہ نہیں، کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میرا رب ایک دن میرے نصیب کے دروازے بھی کھول دے گا۔ آج اگر آزمائش ہے تو کل آسانی بھی ہوگی، آج اگر آنکھوں میں نمی ہے تو کل مسکراہٹ بھی ہوگی۔ مگر حیرت اُن لوگوں پر ہوتی ہے جو چند مشکل دنوں میں ہی بدل گئے۔ جو کہتے تھے ہم ساتھ ہیں، مگر وقت نے اُن کے دعووں کی حقیقت کھول دی۔ وہ ہمیں ہمارے زخموں، ہماری خاموشیوں اور ہماری بے بسی کے حوالے کر کے چلے گئے۔ کل جب حالات بدل جائیں گے تو شاید میں اُنہیں معاف بھی کر دوں، مگر اُن دنوں کی تنہائی کبھی نہیں بھولوں گا جب مجھے ایک سہارا چاہیے تھا اور سب نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا تھا۔ جب مجھے ایک تسلی کی ضرورت تہی اور لوگوں نے میرے حالات کو دیکھ کر۔مجھ سے منہ موڑ لیا برا وقت گزر جائے گا، حالات بدل جائیں گے، اور شاید قسمت بھی ایک دن مہربان ہو جائے۔ مگر جن لوگوں نے ہماری ٹوٹی ہوئی حالت، ہماری خاموش فریادوں اور ہماری بے بسی کو دیکھ کر منہ موڑ لیا تھا، اُن کی یاد دل سے کبھی نہیں جائے گی۔ برا وقت انسان کو نہیں توڑتا، برا وقت تو صرف چہرے اتارتا ہے۔ توڑتے تو وہ لوگ ہیں جنہیں ہم اپنا سمجھ بیٹھتے ہیں۔ #100kfallower #urdusadlines #foryoupageviralvideo #razezandgi