@itx_sanu206: خدا خوش رکھے تمہیں...! میں تمہارے لیے بددعا نہیں کرتی، بس اتنی خواہش ہے کہ ایک دن تمہیں میری خاموشی کا مطلب سمجھ آئے۔ تمہیں احساس ہو کہ کسی نے تمہیں بےغرض چاہا تھا، تمہاری ہر بات، ہر رویے اور ہر بےرخی کے باوجود تمہارا ساتھ نبھانا چاہا تھا۔ میں چاہتی ہوں ایک بار تمہیں میری قدر نہ کرنے کا پچھتاوا ہو، ایک بار تمہیں میری کمی محسوس ہو، اور جب تم مجھے ڈھونڈو تو میں وہاں نہ ہوں جہاں تم نے مجھے چھوڑا تھا۔ پھر تمہیں سمجھ آئے کہ کچھ لوگ دوبارہ نہیں ملتے، اور مجھ جیسا دل سے چاہنے والا ہر کسی کی قسمت میں نہیں ہوتا