@sardarsammer1122: ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) ایبٹ آباد کا نیو سبزی منڈی سلہڈ میں عرصہ دراز سے قائم عارضی و پختہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن. اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد افراسیاب زبیر، تحصیل میونسپل آفیسر عرفان خان اور ٹی او آر عابد خان نے آپریشن کی خود نگرانی کی، جبکہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا انکروچمنٹ اسٹاف اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی۔ نیو سبزی منڈی سلہڈ میں تقریباً ساڑھے چار سے پانچ کنال سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی عارضی و پختہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تمام تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن سے قبل قابضین کو متعدد مرتبہ نوٹسز جاری کیے گئے اور انہیں رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کے لیے مناسب وقت بھی دیا گیا، تاہم بارہا ہدایات کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے قانون کے مطابق تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تمام تجاوزات ختم کیں. یاد رہے یہ تجاوزات نہ صرف سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کا سبب بن رہی تھیں بلکہ DSD ٹاسک سمیت مختلف سرکاری کارروائیوں میں بھی مسلسل رکاوٹ پیدا کر رہی تھیں، جس پر آج کاروائی کرتے ہوئے قیمتی سرکاری اراضی کو واگزار کرا لیا گیا ہے تاکہ عوامی مفاد، شہری سہولیات اور منڈی کے نظم و نسق کو مزید بہتر بنایا جا سکے. ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا واضح مؤقف ہے کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کا غیر قانونی قبضہ یا تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی، شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ، منظم اور کشادہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ #Abbottabad #TMAAbbottabad #DistrictAdministrationAbbottabad #AntiEncroachment #GrandOperation @Hazara photography @TMA ABBOTTABAD @DCAbbottabad

سردار ثمر خورشید
سردار ثمر خورشید
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 18 June 2026 18:55:52 GMT
4958
180
10
73

Music

Download

Comments

rawailjadoon
شانی جدون :
👍👍👍
2026-06-19 05:00:59
0
matiullah69085
Mati Ullah :
💔💔💔
2026-06-19 04:53:19
0
najeebullah22639
༺ 💔اداس زندگی💔༻ :
💔💔💔
2026-06-19 04:51:34
0
sardarbasit764
sardarbasit764 :
🥰🥰🥰
2026-06-19 04:34:37
0
khurram.raja648
Raja Sahab :
🥰🥰🥰
2026-06-19 04:08:05
0
aizal.cute1
Aizal Cute :
😂😂😂
2026-06-19 03:11:07
0
sardaribrar247
Sardar Ibrar245 :
🥰🥰🥰
2026-06-19 03:09:25
0
user1827048611933
shan sheikh💘 :
🥰🥰🥰
2026-06-18 19:58:21
0
sardarsajjad647
sardarsajjad647 :
♥️♥️♥️
2026-06-18 18:59:49
0
tufail.awan585
ملک طفیل اعوان :
😭😭😭😭
2026-06-19 05:16:36
0
To see more videos from user @sardarsammer1122, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About