@rpo.faisalabad: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کی فیصل آباد آمد۔ کمشنر آفس فیصل آباد میں محرم الحرام کے انتظامی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس۔ اجلاس میں اعلیٰ سول و پولیس افسران، اراکینِ پارلیمنٹ اور اتحادی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے وزیرِ اطلاعات اور شرکاء کو محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے جامع سکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر، اراکینِ پارلیمنٹ اور دیگر شرکاء نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے سکیورٹی انتظامات اور روٹ کے معائنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ @Toba Tek Singh Police @Jhang Police @FaisalabadPolice @Chiniot Police @Dr.RizwanBhatti