@user445king.khann: طلب کیا ہوتی ہے یہ اُن آنکھوں سے پوچھو جو ہر روز لوگوں کے ایک بے ہنگم ہجوم سے گزرتی ہیں، مگر اُن کے دل کی دنیا میں صرف ایک ہی چہرہ آباد رہتا ہے وہ ایک شخص جسے دیکھے بغیر دن مکمل نہیں ہوتا جس کے ذکر کے بغیر باتوں میں لطف نہیں رہتا اور جس کی کمی اندر کہیں خاموشی سے روح کو کھاتی رہتی ہے عجیب ہوتی ہے یہ طلب بھی ہونٹ لوگوں سے باتیں کر رہے ہوتے ہیں مگر نگاہیں بس اسے تلاش کر رہی ہوتی ہیں انسان سب کے درمیان موجود ہوتا ہے مگر دل کہیں اور بھٹک رہا ہوتا ہے جو شاید وہاں موجود ہی نہیں ہوتا کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے جیسے پوری دنیا دھندلا گئی ہو، اور صرف ایک شخص واضح دکھائی دیتا ہو طلب محبت سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ محبت میں انسان کسی کو پا لینے کا خواب دیکھتا ہے مگر طلب میں انسان ہر لمحہ کسی ایک وجود کی کمی جیتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ انسان خاموش ہو جاتا ہے مگر اس کی آنکھیں نہیں وہ آخری سانس تک اسی ایک شخص کو ڈھونڈتی رہتی ہیں جسے دل نے اپنی دنیا مان لیا ہو۔ #fyp #viral #foryou #foryoupage #girowmyaccount

heart.attack...02.786
heart.attack...02.786
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 18 June 2026 20:13:42 GMT
5505
323
1
130

Music

Download

Comments

shahid.pachar5
Shahid Pachar💫💛💛❣️ :
🥺🥺🥺
2026-06-18 20:45:17
2
To see more videos from user @user445king.khann, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About