@waqaswrites: آیا نہ ہوگا اس طرح حسن و شباب ریت پر گلشن فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر آل بتول کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا قطرۂ آب کے بہ غیر اتنے گلاب ریت پر عشق میں کیا بچایئے عشق میں کیا لٹائیے آل نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر جتنے سوال عشق نے آل رسول سے کیے ایک کے بعد اک دئے سارے جواب ریت پر پیاسا حسین کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں لمس لب حسین کو ترسا ہے آب ریت پر آل نبی کا کام تھا آل نبی ہی کر گئے کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ ایسی کتاب ریت پر #ForYou #Dard_e_Dil #Muharram #JummaMubarak #WaqasWrites