کبھی انسان ہنستا بہت ہے، مگر وہ ہنسی دراصل اس کے ٹوٹے ہوئے دل کی آخری دیوار ہوتی ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں سب ٹھیک ہے، مگر حقیقت یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے اندر ہزاروں چیخیں دفن کیے بیٹھا ہوتا ہے۔ کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوتے، بس انسان سیکھ جاتا ہے کہ انہیں چھپا کر کیسے جینا ہے۔ عجیب بات ہے نا… جو لوگ سب کو ہنسانے کی کوشش کرتے ہیں، اکثر رات کی خاموشی میں سب سے زیادہ روتے ہیں۔بچھڑنے والے صرف ساتھ چھوڑ کر نہیں جاتے، بلکہ دل کے وہ کونے بھی اجاڑ جاتے ہیں، جہاں کبھی مسکراہٹ اور سکون بسا کرتا تھا۔ ان کے جانے کے بعد یادیں تو رہ جاتی ہیں، مگر دل کا وہ سکون۔۔ وہ تسلی۔۔۔ کبھی واپس نہیں آتی۔ انسان جیتا تو ہے مگر اندر سے خالی ہو جاتا ہے، جیسے دل کا کوئی حصہ ہمیشہ کے لیے غائب ہو گیا ہو۔ یہی بچھڑنے کا اصل درد ہے کہ وقت سب کچھ آگے بڑھا دیتا ہے، مگر دل کا وہ کھویا ہوا حصہ کبھی واپس نہیں آتاانسان وقت کو کبھی روک نہیں پاتا نہ ہی لوگوں کو زبردستی اپنے پاس رکھ سکتا ہے
جو آتے ہیں وہ دل کے کسی کونے میں جگہ بنا لیتے ہیں اور جو چلے جاتے ہیں وہ خالی پن چھوڑ جاتے ہیں
مگر حقیقت یہ ہے کہ کچھ لوگ صرف جاتے نہیں ہیں اپنے ساتھ انسان کا ایک حصہ بھی لے جاتے ہیں
پھر زندگی چلتی تو رہتی ہے مسکراہٹیں بھی رہتی ہیں مگر ان میں پہلے جیسی سچائی نہیں رہتی شاید یہی زندگی ہے
جہاں ہر کوئی جیتتا بھی ہے سیکھتا بھی ہے اور آہستہ آہستہ اندر سے اتنا بدل جاتا ہے کہ ایک وقت آتا ہے جب خود کو پہچاننا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔۔
ااور پھر بھایا ہی نہیں نظروں میں کوئی —
ہم نے ایک شخص کو چاہنے کی انتہا کر دی۔۔
2026-06-22 18:02:40
0
Aamir Siddiqui :
میں روتا رھتا ھوں کوئی میرے آنسو پونچھنے والا نہیں ۔یارو دعا کرو مجھے میری محبت مل جائے ورنہ بہت جلد میری ہستی مٹی میں مل جائے گی۔
2026-06-22 14:36:24
1
Muhammad SAEED :
NFAK only legend
2026-06-20 16:46:30
0
To see more videos from user @qawalxqiiic, please go to the Tikwm
homepage.