@ma885000: وہ لوگ جو کہتے تھے کہ کبھی چھوڑ کر نہیں جائیں گے، آج وہی سب سے زیادہ دور کھڑے ہیں۔ عجیب ہوتا ہے نا کسی اپنے کا بدل جانا… وہ شخص جو کبھی آپ کی خاموشی بھی سمجھ لیتا تھا، آج آپ کے آنسو بھی نہیں دیکھ پاتا۔ کچھ رشتے قسمت میں صرف چند لمحوں کے لیے آتے ہیں، ہم پوری زندگی سمجھ کر دل لگا بیٹھتے ہیں۔ پھر ایک دن وہ بنا کچھ کہے چلے جاتے ہیں، اور پیچھے چھوڑ جاتے ہیں یادیں، درد، اور ہزار سوال۔ اب نہ پہلے جیسی ہنسی رہی، نہ دل کو کسی کا انتظار اچھا لگتا ہے۔ بس ایک عادت سی بن گئی ہے ہر رات اُس انسان کو یاد کرکے خاموشی سے رو لینے کی جسے کبھی کھونے کا سوچا بھی نہیں تھا #sadpoetry #emotionalpoetry #poetrycommunity #spokenword #heartbreak