@ch.ijaz.bhatti1: حلقہ PP-139 اور NA-114 کے عوام کی آواز اور سوال: کل ایک ہارے ہوئے شخص نے قومی اسمبلی میں عمران خان کو للکارا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث دوبارہ شروع ہو گئی کہ “اصل حمایت سوشل میڈیا نہیں بلکہ حلقے کی عوامی طاقت ہے۔” اس پر دو واضح سوالات ہیں، جن کا جواب موصوف خود، ان کے اہلِ خانہ یا کوئی بھی متعلقہ فرد حلفاً دے سکتا ہے: اگر واقعی عوامی طاقت اور عوامی مینڈیٹ آپ کے ساتھ تھا تو پھر کاغذاتِ نامزدگی سے لے کر پورے انتخابی عمل تک سرکاری مشینری، اثر و رسوخ اور مشکوک طریقوں کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ جب حکومت اور اختیار آپ کے پاس تھا تو پھر مبینہ جالی ووٹ، جعلی پولنگ اور مشکوک بیلٹ پیپرز کے استعمال کی ضرورت کیوں پیش آئی، جن کے شواہد تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں موجود ہیں؟ یہ کوئی الزام نہیں بلکہ وہ سنجیدہ سوالات ہیں جو خود حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ حلقے کے عوام آج بھی جواب چاہتے ہیں: کیا یہ جیت واقعی عوام کے ووٹ سے حاصل ہوئی یا کسی اور سہارے سے مسلط کی گئی؟ تاریخ اور عوام دونوں جواب کے منتظر ہیں۔#Chijazbhatti1