@innocent_soul99: عشقِ الٰہی جو کربلا کی تپتی ریت پر اپنے خون سے لکھی گئی۔ جہاں پیاس تھی، مصیبت تھی، اپنوں کی جدائی تھی مگر پھر بھی لبوں پر شکوہ نہ تھا کربلا میں وفا نے خون کے سجدے کیے جوان بیٹے قربان ہوئے، بھائی جدا ہوئے، ساتھی شہید ہوئے خیموں پر آگ آئی، بچوں کی پیاس نے دل چیر دیے مگر حسینؑ ابنِ علیؑ کی زبان پر شکایت کا ایک لفظ نہ آیا۔ سر نیزوں پر بلند ہو گئے جسم خاکِ کربلا پر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے مگر صبر کا وہ سجدہ قائم رہا جو صرف اللہ کی محبت میں کیا گیا تھا۔ عشقِ الٰہی تو کربلا سے پوچھو؛ جہاں وفا نے خون سے وضو کیا صبر نے سجدہ کیا اور رضا نے ہر درد پر "الحمد للہ" لکھ دیا آنسو بہہ جائیں، دل زخمی ہو جائے مگر زبان پر شکوہ نہ آئے۔ یہی وہ مقام ہے جسے حسینؑ ابنِ علیؑ نے کربلا میں اپنے خون سے امر کر دیا۔🤲🥀✨🤍😢

➳𓊈𒆜ɪⁿⁿᵒçᵉⁿᵗ  ˢõᵘˡ𒆜𓊉➳
➳𓊈𒆜ɪⁿⁿᵒçᵉⁿᵗ ˢõᵘˡ𒆜𓊉➳
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 19 June 2026 09:49:18 GMT
9145
832
0
114

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @innocent_soul99, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About