@tajmbrand1: جنوبی وزیرستان لوئر: تحصیل برمل کے علاقوں اعظم ورسک، سرہ غوڑہ اور کراباغ میں شیلنگ اعظم ورسک، سرہ غوڑہ اور کراباغ کے علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کا سلسلہ شروع ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث مقامی ##آبادی میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ علاقے کے رہائشیوں کے مطابق شیلنگ کی آوازیں دور دور تک سنی جا رہی ہیں، جبکہ شہری اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی آپریشنز، ڈرون حملوں، جھڑپوں اور دیگر کارروائیوں کے دوران سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں نے اٹھایا ہے، جبکہ ان کے بقول مسلح عناصر کو مؤثر نقصان نہیں پہنچایا جا سکا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ برسوں میں متعدد عام شہری متاثر ہوئے، لیکن امن و امان کی صورتحال میں مطلوبہ بہتری نہیں آ سکی۔ مقامی لوگوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے اور علاقے میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنایا جا سکے۔ علاقہ مکینوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کشیدگی، نفرت یا انتشار کا حصہ نہ بنیں اور امن و امان کے قیام کے لیے اجتماعی کردار ادا کریں۔