@.bahlool.ustaz.koroona: محمد کاشف شہید سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کاٹلنگ! کاٹلنگ شموزئی سے تعلق رکھنے والا پاک آرمی کا نوجوان سیدمحمد کاشف ولد سید محمد طارق گزشتہ شب مستورات تنازعے پر فائرنگ سے شہید ہوا تھا۔ شہید کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ 4:30 بجے کاٹلنگ شموزئی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ شہید سید محمد کاشف کوآبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کیاگیا۔ اس موقع پر پاک أرمی کے چاک وچوبنددستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی اور قبر پر پھول رکھ کردعاکی۔