@velvetverses27: میں نفرتوں کے جہاں میں رہ کر جدا رہوں گا تو کیا کروں گا یہ ٹھیک کہتے ہو کہ بے وفا ہوں وفا کروں گا تو کیا کروں گا بس ایک تو ہی تو رہ گیا ہے جہاں سارا تو کھو چکا ہوں تجھے بھی اپنی انا میں آ کر خفا کروں گا تو کیا کروں گا ہزار سجدے تو کر چکا ہوں قضا تمہاری محبتوں میں میں اب دکھاوے کا کوئی سجدہ ادا کروں گا تو کیا کروں گا بغیر پانی بھی کوئی مچھلی بھلا کبھی رہ سکی ہے زندہ میں تجھ کو کھو کر کسی کا ہو کر بتا کروں گا تو کیا کروں گا