@zahra_72110: سانپ کا زہر جسم میں اترتا ہے، اور جسم ایک دن ہار مان لیتا ہے۔ مگر انسان کا زہر روح میں اترتا ہے، اور روح مرتی بھی نہیں، جیتی بھی نہیں۔ میں نے سانپوں سے کم، انسانوں سے زیادہ خوف کھایا ہے، کیونکہ سانپ صرف ایک بار ڈستا ہے، مگر انسان ہر یاد میں دوبارہ ڈس لیتا ہے۔ سانپ کے زہر نے جسم کو خاموش کیا، انسان کے زہر نے روح کو بے آواز کیا۔ قاتل تو بہت دیکھے زمانے میں مگر، سب سے گہرا وار اپنوں نے کیا۔ سانپ کا ڈسا قبر تک جاتا ہے، انسان کا ڈسا حشر تک جاتا ہے۔ وہ زخم جو لفظوں سے دیے جاتے ہیں، وقت گزرنے پر بھی نہیں بھرتے۔ دل کی بستی جل جائے تو عجیب منظر ہوتا ہے، انسان زندہ رہتا ہے مگر اندر سے مر جاتا ہے۔ ✍️زَہْرَاء رَائِٹْس 💫 #creatorsearchinsights2026 #tiktokvirl #fyp #followformorevideo #foryoupage