@kiran_wriite: میں نے کہا تھا نا کہ ایک دن دنیا تمہیں مصروف کر دے گی اور تم آہستہ آہستہ میرے بغیر جینا سیکھ لوگے۔ آج سب ویسا ہی ہو گیا ہے، تم اپنی زندگی میں خوش ہو اور میں اب بھی ان یادوں میں کہیں ٹھہری ہوئی ہوں۔ شکایت تم سے نہیں، بس اپنی محبت سے ہے۔ میں نے تمہیں وقتی نہیں سمجھا تھا، بلکہ اپنی دعا اور اپنی عادت بنا لیا تھا۔ شاید اسی لیے تم آگے بڑھ گئے اور میں وہیں رہ گئی۔ کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں مگر دل سے نہیں جاتے۔ فاصلے بڑھ جاتے ہیں، باتیں ختم ہو جاتی ہیں، مگر کچھ محبتیں کبھی ختم نہیں ہو تیں، وہ بس خاموش ہو جاتی ہیں۔ ✍️