@alihaq2537: پروین شاکر رحہ " سلام " گرچہ لکھی ہوئی تھی شہادت امام کی لیکن مرے حسینؓ نے حجت تمام کی زینب کی بے ردائی نے سر میرا ڈھک دیا آغازِ صبحِ نو ہوئی وہ شام ، شام کی اک خوابِ خاص چشمِ محمدؐﷺ میں تھا چھپا تعبیر نورِ عینِ محمدؐ ﷺ نے عام کی بچوں کی پیاس مالکِ کوثر پہ شاق تھی ساقی کو ورنہ مے کی ضرورت نہ جام کی حُر سا نصیب بادشہوں کو نہیں نصیب آقا سے مل رہی تھی گواہی غلام کی دریا پہ تشنہ لب ہیں پہ صحرا میں شادکام دنیا عجب ہے ان کے سفر اور قیام کی دے کر رضا جو چہرہٓ شبیر زرد ہے تھی التجاےٓ جنگ یہ کس لالہ فام کی #نعت #سفیرعشق #قوالی_محفل #پاکستان #پاکستان___زندہ___باد