جزاک اللہ خیراً دین کی بہت خوبصورت خدمت کر رہے ہیں آپ۔ ایک مخلصانہ مشورہ تھا کہ اگر ویڈیوز کے پس منظر سے موسیقی یا ٹیونز کو ہٹا دیا جائے تو اس کام کی برکت اور قبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
صحیح بخاری کی حدیث پاک میں ارشادِ نبوی ﷺ ہے
میری امت میں ایسے لوگ ضرور پیدا ہوں گے جو زنا ریشم شراب اور موسیقی کو حلال ٹھہرا لیں گے)۔
میوزک کی جگہ آپ یہ بہترین اور جائز طریقے اپنا سکتے ہیں
فطری آوازیں پرندوں کی چہچہاہٹ بارش یا ہوا کے جھونکوں کی صوتی اثرات۔ بغیر میوزیکل انسٹرومنٹ صرف انسانی آواز میں پڑھی گئی نعت حمد یا خوبصورت تلاوت۔ پس منظر کو بالکل خاموش رکھ کر صرف بات پر توجہ مرکوز رکھنا بھی بہترین ہے۔
اللہ پاک آپ کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین۔