@chawanmediacell: ملتان: تھانہ نیو ملتان کے علاقے بوعہ پور میں سسر کے ہاتھوں مبینہ طور پر بہو کے قتل کے معاملے پر مقتولہ کے لواحقین نے لاش بوسن روڈ کمہاڑی موڑ پر رکھ کر احتجاج کیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ الپہ پولیس اور علاقہ کے معززین موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ایچ او الپہ ذیشان اور مقامی سیاسی و سماجی شخصیت مہر حاجی خضر عباس چاون نے لواحقین سے مذاکرات کیے، انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا اور بوسن روڈ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ #Multan #BosanRoad #NewMultan #Police #Protest