@sarkaar.0903: محبت میں انسان بہت کچھ سہہ جاتا ہے، لیکن ہر کسی کے لیے نہیں صرف اس کے لیے جو دل کے سب سے قریب ہو حقیقت تو یہ ہے کہ میری زندگی میں تمہاری جگہ اتنی خاص ہے کہ ایک تیرے سوا میں نے آج تک کسی کے نخرے نہیں اٹھائے۔ میرے مزاج میں وہ لچک نہیں تھی کہ میں لوگوں کو مناتی پھروں لیکن تمہاری خاطر میں نے اپنی انا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ سچ تو یہ ہے کہ ایک تیرے سوا مجھ سے کوئی روٹھا تو وہ ہمیشہ کے لیے روٹھا ہی رہ گیا کیونکہ میں نے کبھی کسی کی منتیں نہیں کیں۔ بس تم وه واحد شخص ہو جس کی ناراضگی مجھ سے برداشت نہیں ہوتی تھی اور جس کے ناز نخرے اٹھانا مجھے بوجھ نہیں بلکہ سکون دیتا ہے۔ تم سے یہ تعلق اتنا گہرا ہے کہ یہاں ہار کر بھی مجھے جیت کا احساس ہوتا تھا۔ تمہاری ایک مسکراہٹ کی خاطر میں خود کو بدل سکتی تھی ورنہ دنیا کے لیے تو میں آجبھی وہی ضدی انسان ہوں۔ میرے صبر اور میری توجہ کا محور صرف تم تھے، لیکن تم نے مجھے کھو دیا❤️🩹🙂