@sadabalochistan: ریاست کی کوئی بھی غلطی ہو، تشدد کا کوئی جواز نہیں، انوار الحق کاکڑ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست کی کوئی بھی غلطی تشدد کا جواز نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا، “اگر ریاست میرے ماں یا باپ کو بھی مار دے تو بھی میرے پاس یہ حق نہیں کہ میں ریاست کے خلاف تشدد پر اتر آؤں۔ یہ میرا ایمان ہے۔” انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اختلافات اور مسائل کا حل تشدد نہیں بلکہ آئینی اور قانونی راستوں میں تلاش کیا جانا چاہیے۔ #AnwaarUlHaqKakar #Pakistan #Politics #NewsUpdate