@rukhesukhan: صرف زینب کا وہ خطبہ سر دربار نہ تھا رعب حیدر کا بھی تھا جرأت اظہار کے ساتھ یہ بجا، تو ہی ہدف تھا سر مقتل لیکن دشمنی اصل میں تھی احمد مختار کے ساتھ ان اشعار میں حضرت زینب کے دربار یزید میں دیے گئے خطبے اور کربلا میں امام حسین کی قربانی کے فلسفے کو بے حد عقیدت اور خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔