@heer_writes_01: نماز اور محبت، دونوں کی بنیاد یکسوئی پر قائم ہوتی ہے نماز میں نگاہ اگر قبلے سے ہٹ جائے تو خشوع بکھر جاتا ہے اور محبت میں دل اگر وفا سے پھر جائے تو احساس مرجھا جاتے ہیں سچی محبت بھی عبادت کی طرح ہوتی ہے اس میں دل ایک ہی نام کی تسبیح پڑھتا ہے ایک ہی وجود کی فکر میں جاگتا ہے اور ایک ہی تعلق کی حرمت کو اپنے وجود پر اوڑھ لیتا ہے جیسے نمازی سجدے میں دنیا بھول جاتا ہے ویسے ہی مخلص محبت کرنے والا دل اپنی چاہت کے احترام میں ہر خواہش قربان کر دیتا ہے کیونکہ محبت ہو یا نماز ان کی خوبصورتی وفاداری میں ہے اور وفاداری ہمیشہ ایک سمت میں سفر کرتی ہے جو دل ہر موڑ پر نئے قبلے تلاش کرے وہ نہ عبادت کی لذت پا سکتا ہے اور نہ محبت کی حقیقت کیونکہ عشق اور بندگی دونوں یہی سبق دیتے ہیں کہ جب نیت خالص ہو جائے تو نگاہیں بھٹکتی نہیں اور جب نگاہیں بھٹک جائیں تو نیتیں سلامت نہیں رہتیں نماز ہو یا محبت، دونوں کا حسن اسی میں ہے کہ دل ایک ہی قبلے پر قائم رہے کیونکہ یکسوئی عبادت کو قبولیت اور محبت کو ابدیت عطا کرتی ہے 🌸ہیر #fyp #unfrezzmyaccount #fypシ゚viral #fypシ #foryou