@muftirashidaliattari: ❤️اَنمول 💎ہے جہاں میں شہادت حُسین کی❤️ از قلم✍🏻: ابو الحقائق مفتی راشد علی رضوی عطاری (1)اَنمول ہے جہاں میں شہادت حُسین کی مَقْرُوض ہوگئی ہے یہ اُمّت حُسین کی (2)دن رات جگمگاتی ہے طَلعت حُسین کی سرکار کو پسند ہے صورت حُسین کی (3)اَہْلِ سُنَن پہ خُوب ہے رافت حُسین کی اَہْلِ فِتَن پہ چھائی ہے ہیبت حُسین کی (4)محبوب مُصطفٰی کا ، مُحِبِّ حُسین ہے دِل میں خُدا بڑھائے مَحبت حُسین کی (5)ایسا ہُوا ہے آیتِ تَطْھِیْر کا اَثَر ہر مَیل سے جُدا ہے نَظافت حُسین کی (6)ذِکرِ حُسین سے جو جَلے ، بد نصیب ہے خُوش بَخت خُوب کرتے ہیں مِدحت حُسین کی (7)زَہْرا کے لال اور نَواسے حُضور کے پاکیزہ نُور بار ہے خِلْقَت حُسین کی (8)شہزادۂ بَتول کا دامن ہے ہاتھ میں ہم کو بڑی عزیز ہے نسبت حُسین کی (9)سادات کے جہاں میں یہ سردار ہیں بنے جنّت میں بھی رہے گی سیادت حُسین کی (10)زورِ یَزید نام کو باقی نہیں رہا قائم ہے سب دِلوں پہ حُکومت حُسین کی (11)کانپ اُٹھا نام سُن کے زمانے کا ہر یَزید کس شان کی ہے دیکھیے صَوْلَت حُسین کی (12)باطل کے آگے سَر نہ جُھکایا ، ہوئے شہید کَربَل میں دیکھی سب نے شُجاعت حُسین کی (13)قُرآن پڑھتے پڑھتے ہوئے واصِلِ خُدا کَربل میں گُونجتی ہے تلاوت حُسین کی (14)اِسلام پہ لُٹائے ہیں مال و مَتاعِ جاں قُرباں ہوئی ہے دِین پہ عِتْرَت حُسین کی (15)کچھ نہ بگاڑ پائیں گے بُرہان کا عَدُو حاصل اِسے ہوئی ہے حمایت حُسین کی #Allah #Islam #Quran #Nabiﷺ #Nabi ﷺ ﷺ