@kiran_wriite: جب تم جی بھر کر اپنی زندگی جی لو تو چند لمحے مجھے بھیک میں دے دینا میں تمھارے قدموں میں بیٹھ کر بتاؤں گا مجھے تم سے کتنی محبت تھی !!! میں جانتا ہوں کہ تمہاری زندگی بہت مصروف ہے اور تمہارے پاس میرے لیے ایک پل بھی نہیں۔ مگر میری ایک چھوٹی سی خواہش ہے کہ جب تم اپنی زندگی کی تمام خوشیاں جی چکو جب تمہارے تمام خواب پورے ہو جائیں اور تم تھک کر سکون کی تلاش میں ہو تو اپنی زندگی کے چند فضول لمحے مجھے خیرات کے طور پر دے دینا۔ تا کہ میں تمہیں بتاؤں کہ تمہارا بچھڑنا میرے سارے شوق کھا گیا تمہاری جدائی نے مجھے پہلے بوڑھا کر دیا اور میں کسی اور کا نہیں ہو پایا۔ میں تمہیں نہیں بھول پایا اور نہ بھول سکوں گا۔ ✍️