@tariqalirana512: ننکانہ صاحب میں عمر قید کی سزا کاٹ کر جیل سے رہا ہونے والے شخص کو مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھانہ سٹی ننکانہ کے علاقے ریلوے روڑ کے قریب حال ہی میں قتل کے مقدمے میں اپنی سزا مکمل کر کے گھر واپس لوٹنے والے رانا نوید اقبال کو گھر جاتے ہوئے دو موٹر سائیکل پر سوار گھات لگائے 4 مسلح ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے واقعے پر ڈی پی او ارسلان زاہد کا نوٹس پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی *طارق علی رانا کرائم رپورٹر GTV نیوز ننکانہ صاحب*