@wahid.ali_chohan: خیبر پختونخوا کے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اقدام شامل کیا گیا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں، روزگار کی تلاش میں بیرونِ ملک جانے والوں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنے خواب پورے کر سکیں۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو بہتر مستقبل اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت نوجوان بیرونِ ملک جا کر تعلیم حاصل کر سکیں گے، روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور محنت کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت بھی کر سکیں گے۔ دی جانے والی رقم بعد میں آسان اقساط میں واپس کی جا سکے گی اور اس پر سود بھی نہیں ہوگا۔