@soul_awaits20: قسط : 1 ایک شب بھشت زہرا میں اسکی سسکیوں کی گونج شہر خاموشاں کی خاموشی کو توڑ رہی تھی نا جانے رات کے اس پہر وہ یہاں کیا کرنے آئی تھی اس ٹھنڈی یخ بستہ سردی کی کوئی پر واہ نہیں تھی اسے لیکن وہ مسلسل رورہی تھی اور ایک قبر کے پاس بیٹھی سر گوشیاں کر رہی تھی اس ٹھنڈی ہوا میں شہر کا کوئی فرد بھی اپنا گرم بستر چھوڑ کر باہر نکلنے کو تیار نہ ہو لیکن معلوم نہیں کیا چیز تھی جو اس لڑکی کو یہاں لے آئی اور وہ اس یخ بستہ داندان شکن سردی میں بلا خوف خطر بہشت زھراء میں ایک گمنام شھید کی قبر کے پاس بیٹھ کر سبک رہی تھی۔ اس خون جماد ینی والی سردی میں اسکے پاس صرف ایک سیاہ چادر تھی۔ اس کی درد بھری آواز میں اتنا کرب تھا کہ معلوم ہوتا تھا کہ وہ زیر لحد آرام کرنے والے شھیدوں کو بھی رلا رہی ہے وہ بہت ٹوٹی ہوئی اور تھکی ہوئی محسوص ہو رہی تھی۔ #foryoupage❤️❤️ #repost #Hastage #myaccountunfreeze #viralvideo