@saqlain2780: ایک استاد کے لیے اپنے طالبِ علم کا غم کسی اپنے بچے کے غم سے کم نہیں ہوتا۔ آج جب وائس پرنسپل صاحب نے تمام طلبہ کے سامنے یہ افسوسناک خبر سنائی کہ ارسل عباس شہید ہو چکے ہیں تو پورا اسکول غم کی فضا میں ڈوب گیا۔ ہر طالبِ علم کی آنکھ اشکبار تھی، ننھے بچے اپنے پیارے دوست کی جدائی پر زار و قطار رونے لگے اور ہر طرف آہوں اور سسکیوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔ کئی طلبہ ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے جبکہ کچھ خاموش کھڑے آنسو بہاتے رہے۔ ارسل کی شہادت نے ہر طالبِ علم اور ہر استاد کے دل کو غم سے بھر دیا۔ اس لمحے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے اسکول نے اپنا ایک روشن چراغ کھو دیا ہو۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید ارسل عباس کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، اساتذہ اور ساتھی طلبہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ #student #shaheed #martyrdom #ashura #muharram2025 #ghazal #ghazal #muharram2025 #muharram2025 #muharram2025 #parachinar