@hashmi_writes60: #repost مجھے لگتا تھا کہ کون سنتا ہوگا یہ قوالی، کون ان لفظوں میں چھپے درد کو محسوس کرتا ہوگا۔ جب بھی یہ اشعار کانوں میں پڑتے، یوں محسوس ہوتا جیسے یہ کسی اور کی کہانی ہو، کسی اور کے دل کا نوحہ ہو۔ مگر زندگی عجیب ہے۔ یہ انسان کو وہاں لا کھڑا کرتی ہے جہاں وہ دوسروں کے دکھ کو اپنی حقیقت بنتا دیکھتا ہے۔ پھر ایک دن ایسا آیا کہ وہی قوالی، وہی اشعار، وہی درد میرے اپنے دل کی آواز بن گئے۔ تب سمجھ آیا کہ لوگ صرف قوالی نہیں سنتے، وہ اپنے زخم سنتے ہیں، اپنی محرومیاں سنتے ہیں، اپنی ادھوری خواہشوں اور ٹوٹے ہوئے خوابوں کی بازگشت سنتے ہیں۔ مجھے لگتا تھا کہ کون سنتا ہوگا یہ قوالی، پھر یوں ہوا کہ میری باری آ گئی۔ اب ہر مصرعہ میرے حال کا آئینہ ہے، ہر لفظ میرے دل پر لکھی ہوئی ایک داستان۔ اور تب جانا کہ بعض قوالیاں صرف سنی نہیں جاتیں، جھیلی بھی جاتی ہیں۔ #hashmiwrites60 #Hashmisahaboffical #readmycaption #dilkibaten💞

ʜᴀꜱʜᴍɪ ✍🏻
ʜᴀꜱʜᴍɪ ✍🏻
Open In TikTok:
Region: SA
Saturday 20 June 2026 11:40:50 GMT
1374
54
0
3

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @hashmi_writes60, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About