@journalist.pakistan: طارق مقبول ڈسٹرکٹ رپورٹر سٹار ایشیاء نیوز ۔۔۔۔خانیوال میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ،،ایک شخص زخمی ہو گیا،،،،،حادثہ خانیوال کبیر والا روڈ پر آدھی والا کے قریب بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا،،،، ریسکیو کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،،،، جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال منتقل کی جا رہی ہیں،،،،، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ شہریوں نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے