@sadiathoughts: حرف معتبر تعلقات کو نبھانا اتنا آسان نہیں ہوتا، کبھی کبھی رشتوں کو قائم رکھنے کے لیے انسان کو خود کو اندر سے بالکل ختم کرنا پڑتا ہے۔ ہم دیکھتے سب کچھ ہیں، سمجھتے سب کچھ ہیں، اور دل پر چوٹ بھی گہری لگتی ہے... مگر پھر بھی آنکھیں بند کرنی پڑتی ہیں، کانوں میں جیسے سیسہ پگھلا دیا جائے اور زبان پر خاموشی کے تالے لگانے پڑتے ہیں۔ صرف اس ڈر سے کہ کہیں سامنے والا روٹھ نہ جائے، کہیں کوئی پیارا دور نہ ہو جائے۔ انسان سب کچھ سہہ کر بھی مسکراتا ہے کیونکہ اسے اپنے جذبات اور انا سے زیادہ وہ رشتے عزیز ہوتے ہیں جنہیں وہ کھونا نہیں چاہتا۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس عمل میں رشتے تو شاید بچ جاتے ہیں، مگر انسان خود اندر سے بالکل ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے۔ انت الحیات . . . . . . . . . #UrduPoetry#Poetrytok#Shayari #SadPoetry#HeartToching