@qureshibrothers421: چالاکی اور ذہانت میں ایک بہت باریک لیکن انتہائی اہم فرق ہوتا ہے۔ چالاکی انسان کو خود غرضی، فریب اور دوسروں کو نقصان پہنچانے کی طرف مائل کرتی ہے، اور اسی صفت میں شیطان بھی بہت آگے تھا؛ لیکن وہ حقیقی معنوں میں ذہین نہیں تھا، کیونکہ اگر اس میں سچی ذہانت ہوتی تو وہ کبھی بھی نافرمانی اور تکبر کا راستہ چن کر شیطان نہ بنتا۔ حقیقی ذہانت انسان کو تعمیری سوچ، حکمت اور اچھائی کی راہ دکھاتی ہے۔ تاہم، جب یہی انسانی ذہانت مثبت راستے سے ہٹ کر دوسروں کو دھوکہ دینے اور اپنے مفاد کے لیے چالاکی میں تبدیل ہو جائے، تو پھر انسان کو انسانیت کے درجے سے گر کر شیطانیت کا روپ دھارنے میں ذرا بھی وقت نہیں لگتا#unfreezmyaccount #fyp #foryoupage