@offlinefeelings04: کہاں گئی وہ تمہاری قسمیں، کہاں گئے وہ تمہارے وعدے، جن پر میں نے اپنی پوری دنیا لٹا دی تھی۔ آج بھی یاد ہے مجھے وہ ہر بات جو تم نے عمر بھر ساتھ نبھانے کے لیے کہی تھی۔ تم نے تو وقت کے ساتھ سب کچھ بھلا دیا مگر میں آج بھی انہی لفظوں میں قید ہوں۔ کبھی تم میری ہر خوشی کی وجہ تھے، آج تمہاری یاد میری ہر اداسی کی وجہ ہے۔ جن خوابوں کو ہم نے مل کر سجایا تھا، وہ اب میری تنہائیوں کا بوجھ بن چکے ہیں۔ تمہارے جانے کے بعد سمجھ آیا کہ کچھ لوگ محبت نہیں، صرف عادت بن کر آتے ہیں۔ دل آج بھی تمہارا انتظار کرتا ہے حالانکہ عقل کو تمہارے لوٹنے کی کوئی امید نہیں۔ تم نے وعدے توڑ دیے مگر ان وعدوں کی گونج آج بھی میرے دل میں زندہ ہے۔ کاش ایک بار پلٹ کر دیکھ لیتے کہ تمہارے بعد کوئی پہلے جیسا نہیں رہا۔ اب تو بس یہی دعا ہے کہ تم خوش رہو، کیونکہ میری خوشی تو تم اپنے ساتھ لے گئے تھے۔