@mediacellppp: شہید محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ جمہوریت، عوامی حقوق اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی ایک توانا علامت تھیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کیے رکھی۔ بے شمار مشکلات، قید و بند اور قربانیوں کے باوجود وہ اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہیں۔ قوم ان کی تاریخی خدمات، جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں اور عوامی جدوجہد کو ہمیشہ عقیدت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔ #HBDShaheedBenazir