@nakam.4: کچھ اُداسیاں ایسی ہوتی ہیں جو لفظوں میں بیان نہیں ہوتیں۔ وہ دل کے کسی خاموش کونے میں بسی رہتی ہیں، جہاں نہ کسی کی رسائی ہوتی ہے اور نہ ہی کسی کو ان کا اندازہ۔ ہم مسکراتے رہتے ہیں، لوگوں میں بیٹھتے ہیں، باتیں بھی کرتے ہیں، مگر اندر کہیں ایک خاموش جنگ جاری رہتی ہے۔ ہر درد سنایا نہیں جاتا، کچھ زخم صرف محسوس کیے جاتے ہیں۔ اور شاید یہی وہ اُداسیاں ہیں جو سب سے زیادہ بھاری ہوتی ہیں... کیونکہ انہیں ہم چاہ کر بھی کسی کو بتا نہیں سکتے۔