@msohailkhanoffaical61: بخشى پل/ بخشو پل
زیر نظر سکیچ اور تصویر 1934 کے انگریز فوجیوں کے ویل ہینٹ کلب کی ہے۔
یہ موجودہ بخشی پل سے گزر رہیں ہیں، جسے بخشو پل بھی کہتے ہیں۔
یہ پل پشاور کے متول ہندو تاجر بخشی رام نے بنایا تھا۔
بخشی رام ایک امیر ہندو آدمی تھا۔ کریم پورہ میں ان کے نام سے ایک محلہ تھا۔ پرانے پشاوری اسے اب بھی بخشی رام دی گلی (بخشی رام کی گلی) کہتے ہیں۔
بخشی رام دی گلی شاہین بازار کریم پورہ کے ساتھ مل جاتی ہے۔ اس کا ایک بھائی بھولا رام تھا۔ قریب ہی ایک محلہ ان کے نام سے مشہور ہے۔
یہ دونوں رام کشن کے بیٹے تھے۔
وہی رام کشن جنکے نام پر کشن نگر تھا اور اب گلی کا نام اسلام پورہ ہے۔
بخشی پل کے قریب رام کشن گاؤں تھا، جو کہ اب مسلم آباد کے نام سے جانا جاتا ہے