@minhas__564: جھنگ میں ایک اور سانحہ: تین معصوم بہنیں اپنی ماں کے ہاتھوں ماری گئیں! ​ایک عورت ماں سے قاتل کیسے بنی؟ ​عیشال فاطمہ کے المناک سانحے نے درد کے جو نقوش ہمارے ذہنوں پر ثبت کیے تھے وہ ابھی مٹے بھی نہ تھے کہ تین معصوم کلیاں اپنی ہی ماں کے ہاتھوں دریائے جہلم کی لہروں کی نذر ہو گئیں۔ دونوں سانحات کی نوعیت اگرچہ مختلف ہے لیکن ان کا دکھ اور سسکیاں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں۔ خونِ ناحق کا تماشہ تو یہاں روز کا ہے😭 روح لرزتی ہے جو قاتل کی جگہ ماں دیکھوں 💔 ​جھنگ سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور دریائے جہلم کے کنارے آباد گاؤں چانڈیہ نشیب کے رہائشی امیر خان کی بارہ سال قبل طاہرہ یاسمین سے شادی ہوئی۔ اس گلشن میں تین سالہ مریم، سات سالہ صدف اور دس سالہ صنم بی بی نے جنم لیا۔ معصوم بچیوں نے اپنی عمر کی قلیل بہاریں والدین کے سائے میں ہنستے کھیلتے گزاریں، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ ۲۰ جون ان کے لیے دردناک دائمی جدائی کا دن بن کر طلوع ہوا ہے۔ ​امیر خان کا تعلق چانڈیہ بلوچ برادری سے ہے، وہ زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کا مالک ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی زمیندار کے ہاں ملازمت بھی کرتا ہے۔ طاہرہ یاسمین طویل عرصے سے ہرنیہ کے مرض میں مبتلا تھی اور اپنے شوہر سے آپریشن کروانے کا تقاضا کر رہی تھی۔ ہفتے کے روز بھی اسی تلخ موضوع پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد امیر خان غصے میں گھر سے باہر چلا گیا۔ ممتا کے روپ میں چھپی مایوسی اور جنون نے طاہرہ کو گھیرا اور وہ تینوں بیٹیوں کو لے کر چھتہ بخشہ کے قریب پتن پر پہنچ گئی۔ ​خاندانی ذرائع کے مطابق طاہرہ نے جب اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کو جہلم کی بپھرتی لہروں کے حوالے کیا تو بڑی بیٹی صنم بی بی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے لگی۔ مگر افسوس! بے رحم لہروں سے پہلے ماں کے بے لچک ہاتھوں نے اسے دبوچ لیا اور اسے ساتھ لے کر دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ایک مقامی شخص نے جب یہ خونی منظر دیکھا تو مقامی افراد کی مدد سے اس نے طاہرہ یاسمین کو تو زندہ نکال لیا مگر صنم بی بی اور اس کی بہنیں دریائی لہروں کی تاریکیوں میں کھو گئیں۔ ​واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور لاشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا تاہم ہفتے کی رات تک کوئی کامیابی نہ مل سکی جس کے باعث اندھیرے کی وجہ سے آپریشن اگلے روز تک ملتوی کر دیا گیا،اب دیکھیں لاشیں بھی مل پائیں گی یا نہیں - دوسری جانب، تھانہ قادر پور کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس بدنصیب ماں کو حراست میں لے لیا اور شوہر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ ​ ​یہ اندوہناک واقعہ صرف ایک خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔ ایک ماں، جسے کائنات کا سب سے محفوظ ترین سایہ مانا جاتا ہے، اس کا قاتل بن جانا اس بات کی علامت ہے کہ معاشرے میں معاشی تنگدستی، طبی سہولیات کا نہ ہونا اور ذہنی تناؤ کس حد تک ناسور بن چکے ہیں۔ معمولی بیماری کے آپریشن کا خرچ نہ اٹھا پانا اور پھر اس پر پیدا ہونے والی مایوسی نے ایک ہنستے کھیلتے گھر کو اجاڑ دیا۔ یہ سانحہ حکومت اور اربابِ اختیار کے لیے ایک لمحہ فکر ہے کہ جب تک نچلے طبقے کو سستی طبی سہولیات اور ذہنی صحت کی کونسلنگ فراہم نہیں کی جائے گی تب تک ایسے دل دہلا دینے والے واقعات معاشرتی ضمیر کو جھنجھوڑتے رہیں گے۔

Adnan Nazim✨
Adnan Nazim✨
Open In TikTok:
Region: OM
Sunday 21 June 2026 03:49:36 GMT
110389
2115
74
82

Music

Download

Comments

kabikhushikabigam11
🌹کبھی خوشی 🥰 کبھی غم🥹 :
Allah pak hamy sabar karny ki tofiq dy ,,, taleem Boht zaroori hy agr ma Quran parhna janti hoti to wo koi na koi ayt wazifa karti jis se Allah pak madad k asbab bnata byshak Allah pak k zikar me hi dilo ka sakoon hy Allah pak hum sab ko quranbse faida othany Wala bna dy
2026-06-21 08:54:52
5
abidaasif49
abidaasif49 :
استغفر اللہ
2026-06-21 08:39:01
3
fazy9876
FAZY Is KING 👑 :
کیسا زمانہ آگیا ھے
2026-06-21 09:08:49
3
khuram0_16
Khuram💫 :
kaisa zamna aah gaya hai bhai toba toba
2026-06-21 04:30:11
1
engr.mehmood.saee
Engr Mehmood Saeedi :
mein jitnaa iss jesy video sy bchta hu itni ziydaa ajati hi ❤️dil hi pahhat jaata h
2026-06-21 12:56:33
2
itsmanojaniiiii
its queen 👑 :
😳:استغفراللہ
2026-06-21 11:00:33
0
my163323ayeshshahzadi
Ayesha shahzadi :
Bhokh ghurbat bohat buri chez hain
2026-06-21 12:00:22
0
ishrat.fatima574
بنت العائلہ :
Maaa 😭😭😭😭😭
2026-06-21 10:33:36
0
zubairroshan9gmail.com
uzair Ahmad :
استغفر اللہ
2026-06-21 08:49:22
0
musrratrukhsana
Musrrat RUKHSANA :
استغفراللہ
2026-06-21 10:40:59
0
khurshid5605
Khurshid Kashmari :
قیامت
2026-06-21 11:11:56
0
paradesilife4
jamm :
استغفراللہ
2026-06-21 09:42:59
0
m.iqbalking538
m Iqbalking538 :
😭😭😭
2026-06-21 04:29:17
1
mhanf2
M Hani :
😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
2026-06-21 11:39:18
0
sohaibulhasanharal61
Sohaibulhasanharal Sohaibulhas :
💔💔💔
2026-06-21 11:41:00
0
hnaveedaslam
hnaveedaslam31304 :
😭😭😭😭
2026-06-21 11:43:47
0
shamibloch2
Shami buloch :
😭😭😭😭
2026-06-21 10:36:26
0
jaffar.hussan21
Jaffar Hussan :
😳😳😳
2026-06-21 11:48:19
0
www.tiktok.abdulrehman21
www.tiktok.abdulrehman21 :
😭😭😭
2026-06-21 10:38:55
0
liaqatbaloch347
liaqatbaloch347 :
😭😭😭
2026-06-21 10:42:53
0
khanameerkhan50
🅚🅗🅐🅝 🅐🅜🅔🅔🅝 KHAN :
❤️❤️❤️
2026-06-21 10:49:12
0
kasim.mirza64
Kasim Mirza :
😭😭😭
2026-06-21 12:05:43
0
user3805822781759dgdhf
sajwal 4567 :
🥰🥰🥰
2026-06-21 12:54:14
0
hasan..jaat..mangt
hasan. jaat. mangt :
🌹🌹🌹
2026-06-21 04:10:53
0
To see more videos from user @minhas__564, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About