@sabach927: اور پھر لوگ پوچھتے ہیں محبت کیا ہوتی ہے؟ محبت شاید یہی ہے کہ کوئی تمہارے برے دن بھی برداشت کر لے، تمہارا غصہ بھی سہہ لے، تمہاری تلخ باتوں کے پیچھے چھپی تھکن اور اداسی کو بھی سمجھ لے۔ ہر وقت بحث جیت لینا محبت نہیں، کبھی کبھی کسی کا خاموش رہ جانا بھی محبت ہوتی ہے۔ وہ جواب دے سکتا ہے، تمہیں غلط ثابت کر سکتا ہے، مگر وہ رشتہ بچانے کے لیے خاموشی چن لیتا ہے۔ ایسے لوگوں کی قدر کیا کرو، کیونکہ ہر شخص تمہارا مزاج، تمہاری ضد اور تمہاری تلخی برداشت نہیں کرتا۔ بعض لوگ محبت کا اظہار لفظوں سے کرتے ہیں، اور بعض اپنی خاموشی، صبر اور برداشت سے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ، تمہاری ہر بات سن لینے والا شخص اکثر تمہیں خود سے زیادہ چاہتا ہے۔ ❤️🥀 #woman #trending #viral #Love #emotions