@heer_writes_01: خوبصورتی عورت کا زیور ہو سکتی ہے، مگر مرد کا اصل زیور اس کی سچائی، اس کی غیرت اور اس کا کردار ہوتا ہے،عورت کے حسن کی تعریفیں زمانہ کرتا ہے، لیکن ایک مرد کی عظمت اس وقت لکھی جاتی ہے جب وہ اپنے لفظ کی لاج رکھتا ہے جب وہ محبت میں وفا اور اختیار میں نرمی کا دامن نہیں چھوڑتا چہرے تو موسموں کے ساتھ بدل جاتے ہیں، رنگتیں وقت کے ساتھ مدھم پڑ جاتی ہیں، مگر ایک باکردار مرد کی موجودگی برسوں بعد بھی دلوں میں احترام کی صورت زندہ رہتی ہے،عورت کو ہمیشہ خوبصورت آنکھوں والا مرد یاد نہیں رہتا، لیکن وہ مرد کبھی نہیں بھولتا جو اس کے ٹوٹے ہوئے دل کے لیے سہارا بن گیا ہو مرد ہونے کا مطلب صرف طاقتور ہونا نہیں، بلکہ کسی کے اعتماد کی حفاظت کرنا، کسی کی عزت کو اپنی عزت سمجھنا اور کسی ایک دل کے لیے پوری دنیا کے مقابل کھڑا ہو جانا بھی ہے۔ یہی وہ خوبصورتی ہے جو نہ عمر مانگتی ہے، نہ چہرہ، نہ دولت اور نہ شہرت کیونکہ عورت کا حسن نگاہوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے مگر ایک سچے مرد کا کردار روح کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے اور روح پر لکھی جانے والی محبتیں کبھی پرانی نہیں ہوتیں حقیقت یہ ہے کہ عورت کو خوبصورتی زیب دیتی ہے مگر مرد کو مردانگی اور مردانگی آواز کی سختی میں نہیں، بلکہ وعدہ نبھانے، عزت دینے اور ایک دل کا وفادار رہنے میں پوشیدہ ہے۔ یہی وہ حسن ہے جو کبھی ماند نہیں پڑتا 🤍ہیر #fyp #fypシ #fypシ゚viral #unfrezzmyaccount #foryou