@umarwrites2019: تم کسی اور کے ہو گئے اور درد مجھے ہوا، کیونکہ محبت میں ہارنے والا ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو دل سے سچا ہوتا ہے۔ تمہاری خوشیوں میں کسی اور کا نام شامل ہو گیا اور میری دعاؤں میں آج بھی صرف تم ہی رہ گئے۔ میں نے تمہیں کھونے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا مگر قسمت نے وہ دکھ دیا جس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ تم نے شاید چند لمحوں میں مجھے بھلا دیا مگر میں آج بھی تمہاری یادوں کے ملبے تلے دبا ہوا ہوں۔ جب بھی تمہارا ذکر آتا ہے دل خاموش ہو جاتا ہے کیونکہ کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو لفظوں میں بیان نہیں کیے جا سکتے۔ تمہیں پا نہ سکا تو یہ گمان تھا کہ وقت سب ٹھیک کر دے گا مگر وقت نے صرف تمہاری کمی کو اور گہرا کر دیا۔ اب کسی سے شکوہ نہیں، نہ قسمت سے اور نہ تم سے، مگر دل آج بھی تمہارے نام پر دھڑکنا نہیں بھولا۔ تم کسی اور کے ساتھ خوش ہو اور میں آج بھی انہی پرانی یادوں کے سہارے زندہ ہوں۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اگر محبت سچی تھی تو پھر ہمارا انجام اتنا ادھورا کیوں لکھا گیا۔ تم کسی اور کے ہو گئے اور درد مجھے ہوا، کیونکہ تم میرے نہیں تھے پھر بھی میری پوری دنیا تھے۔
تم میری آخری محبت ہو۔ وہ آخری محبت جو ہر شخص اپنی زندگی میں آخری بار کرتا ہے۔ جسے کرنے کے بعد کوئی محبت کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہتی جو محبت عمر بھر کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ جس کی محبت میں انسان فنا کو ترجیح دیتا ہے، لیکن دھوکہ دینے کا کبھی نہیں سوچتا جس کی محبت آخری سانس تک ہمارے دل میں موجود رہتی ہے۔ تم میری آخری محبت ہو وہ محبت جسکی شدت مجھے ہمیشہ اپنے لئے بے چین رکھتی ہے۔ جسکی عزت مجھے اپنے آپ سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ جس کو میں ایسے چاہوں گا جیسے کوئی اپنی زندگی کو چاہتا ہے۔ جسکا احترام مجھے پر ہمیشہ ایسے واجب رہے گا، جیسے لوگ مقدس چیزوں کا احترام کرتے ہیں۔ میری روح نے تمہیں اس قدر چاہا ہے کہ اب تو تم میری زندگی کی سب سے خوبصورت عادت بن گئے ہو تم میری زندگی کی ضرورت ہو۔ ہاں تم میری آخری محبت ہو۔
2026-06-21 17:40:07
0
ArAiN ShB🥰😍💫💙 :
caption send me plzzz please 😳😳😳😳
2026-06-21 13:41:14
0
❤️👸 :
@Zain @👑ملک زین👑
2026-06-21 20:52:34
0
سکون قلب 🪶 :
🥺🥺🥺
2026-06-21 18:50:59
0
🤟i~$😎$@qi🤟 :
🥰🥰🥰
2026-06-22 03:15:49
0
To see more videos from user @umarwrites2019, please go to the Tikwm
homepage.