@khamoshikashar: خاموشی کا شور بعض رشتے ختم نہیں ہوتے، بس فاصلے ان کے درمیان دیوار بن جاتے ہیں۔ کچھ لوگ زندگی سے چلے تو جاتے ہیں مگر دل سے کبھی نہیں جاتے۔ اگر تم واقعی مجھ سے بے نیاز ہو چکے ہو تو ایک بار میری طرف دیکھ کر مسکرا دو، تاکہ مجھے یقین ہو جائے کہ میری کمی نے تمہیں کبھی بے چین نہیں کیا۔ میں آج بھی انہی لمحوں میں کھو جاتا ہوں جہاں تمہاری یاد سانسوں کی طرح میرے ساتھ چلتی ہے۔ محبت کبھی ختم نہیں ہوتی، بس لوگ اسے چھپانا سیکھ لیتے ہیں۔ اور خاموشی... اکثر وہی کہہ دیتی ہے جو لفظ کبھی بیان نہیں کر پاتے۔ #sadstatus💔🥀 #fypシ゚