@sardar.yasir111: سی ای او دی سینٹورس گروپ اور مشیرِ وزیراعظم برائے سیاحت، سردار یاسر الیاس خان، اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ چیئرمین فیصل ٹاؤن، چوہدری عبدالمجید صاحب کی رہائش گاہ تشریف لے گئے، جہاں انہوں نے چوہدری عبدالمجید صاحب کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار یاسر الیاس خان نے مرحومہ کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔