فادرز ڈے پر سب اپنے باپوں کے نام مسکراہٹیں لکھیں گے،
اور میں…
آپ کے نام ایک آہ لکھوں گی، بابا۔
میں آج بھی اُس خالی آسمان کو تکتی ہوں
جہاں میری دعاؤں کا ایک ستارہ دفن ہے۔
لوگ تحفے خریدتے ہیں،
میں یادوں کی ٹوٹی ہوئی ہڈیاں سمیٹتی ہوں. میری روح کا ایک حصہ
اسی دن دفن ہو گیا تھا
جس دن آپ کو مٹی کے حوالے کیا گیا. ایک میں ہوں…
جو ہر سال آپ کی کمی کو
نئے سرے سے دفن کرنے کی کوشش کرتی ہوں،
مگر وہ غم ہر بار
قبر سے اٹھ کر میرے سینے میں آ بیٹھتا ہے
2026-06-21 09:49:14
0
user221299 :
😭😭😭
2026-06-21 11:31:37
1
cute boy 🥰🥰🥰🥰 talal latif :
🥰🥰🥰
2026-06-21 08:39:59
2
Rehmatkhan683 :
🥰🥰🥰
2026-06-21 08:41:18
2
J ❤️Nasir :
🥺🥺🥺
2026-06-21 08:41:37
2
To see more videos from user @nasvortexatlondon, please go to the Tikwm
homepage.