@maddy.devil123: آج تنگی بدین زئی میں روڈ کے حوالے سے جرگہ منعقد ہوا جس میں پیچھلے سال ٹھیکیداروں کو دئے گئے 2 ماہ وقت کا جائزہ لیا گیا، لیکن ٹھیکیدار حاضر نہ ہوئے جس پر قوم نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انکے لئے 24 جون کی تاریخ رکھی گئی۔ اگر اس تاریخ کو حاضر نہ ہوئے اور روڈ کا کام حتمی طور پر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا تو اس کے بعد قوم کے ہر شاخ کی طرف سے جمع کئے 25 ہزار روپے سے ٹریکٹر منگوایا جائے گا تاکے روڈ پر موجود روڑا ہٹایا جا سکے لیکن اس کے بعد بازے سے لیکر تنگی لاڑیمی تک کسی ٹھیکیدار کی جانب سے کام پر مکمل پابندی ہوگی جب تک انکی جانب سے قوم کو اس ٹھیکے کی جتنی رقم بطور ضمانت نہیں دی جائے گی۔ پہلے تو حکومتی ذمہ داران اور سی این ڈبلیو اپنی ذمہ داری پوری کرے، یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ اپنی جیبیں بھرنے کے لئے قوم کے ساتھ یہ کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور 2004 سے شروع صرف 10 کلومیٹر روڈ کو آج تک مکمل نہ کیا گیا۔ #Pakhtunkhwa #communitysupport #peace #TangiBadinzaiRoad #creatorsearchinsights @Arman_pathan_313⚔️🚩 @Azeem malkhail @Ahmed @Basit Ali