میں قرآن کو اس لیے مانتا ہوں کہ اللہ نے خود اسے ہدایت، نور، فرقان، مکمل اور تفصیل والی کتاب قرار دیا ہے۔
اللہ فرماتا ہے:
"کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو حَکم بناؤں، حالانکہ اسی نے تمہاری طرف یہ کتاب تفصیل کے ساتھ نازل کی ہے؟"
(الأنعام 6:114)
اور:
"ہم نے اس کتاب میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی۔"
(الأنعام 6:38)
اگر کوئی کہتا ہے کہ "رسولؐ نے فرمایا یہ اللہ کی کتاب ہے" اور اس کی دلیل بخاری سے دیتا ہے، تو میرا سوال یہ ہے:
بخاری کو سچا ماننے کی دلیل کیا ہے؟
قرآن تو خود اللہ کا محفوظ کلام ہونے کا دعویٰ کرتا ہے:
"بے شک ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔"
(الحجر 15:9)
2026-06-22 02:28:50
3
To see more videos from user @sami.usmani1, please go to the Tikwm
homepage.