@mustaqeem.shah.bacha: ترکئی ڈیرہ چوک میں انصاف نان شاپ کا افتتاح ترکئی ڈیرہ چوک میں آج عابد علی نے انصاف نان شاپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مقصد سے نان شاپ پر روٹی صرف 15 روپے میں دستیاب ہوگی۔ عابد علی کے مطابق اگر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی تو روٹی کی قیمت بھی مزید کم کی جائے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی بیاہ، دعوتوں، خوشی و غمی اور دیگر تقریبات کے لیے بھی انصاف نان شاپ پر آرڈر دیے جا سکتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کم قیمت پر روٹی کی فراہمی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت کی ایک اچھی مثال قرار دیا ہے۔