@kbbhutto7: ایک وقت تھا کہ ہمارے گھر پارٹی قیادت کی آمدورفت رہتی تھی۔ چاہے جلسہ ہو، برسی ہو، سالگرہ ہو یا کوئی سیاسی پروگرام، MPA، MNA اور شہید محترمہ Benazir Bhutto خود ہمارے گھر تشریف لاتی تھیں۔ ہمارے خاندان کی وفاداری اور قربانیوں کو عزت دی جاتی تھی۔ میرے والد مرحوم خدا بخش بھٹو نے اپنی زندگی پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو ازم کے لیے وقف کر دی۔ مشکل حالات، گرفتاریوں اور دباؤ کے باوجود پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ مگر آج افسوس ہوتا ہے کہ وہی پرانے اور نظریاتی کارکن نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔ جن گھروں میں کبھی پارٹی قیادت آتی تھی، آج انہی کارکنوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ کارکنوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا احترام کیا جائے، کیونکہ پارٹی کی اصل طاقت اس کے وفادار کارکن ہیں۔ جیے بھٹو! جیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو #kbbhutto #JeayBhutto #PPP #PPPWorkers #ShaheedBenazirBhutto