@moon..is..rose: میں نے ایک شخص کو اس قدر چاہا کہ اس کا نام میرے دل کی دھڑکنوں میں یوں بس گیا کہ خاموشی بھی اس کا ذکر کرنے لگی۔ لوگ مجنوں کی داستانیں سناتے رہے، مگر انہیں کیا خبر کہ بعض محبتیں داستانوں میں نہیں لکھی جاتیں میں نے اسے اس شدت سے اسے چاہا کہ اپنی ہر خوشی اس کے نام کر دی اپنے ہر خواب میں اسے بسا لیا، اور اپنی ہر دعا میں اس کا ذکر شامل کر لیا۔ راتوں کو جب نیند آنکھوں سے روٹھ جاتی ہے تو اس کی یاد آہستہ آہستہ دل پر دستک دیتی ہے۔ اگر کبھی دنیا مجھ سے پوچھے کہ محبت کیا ہوتی۔ میں ، صرف اپنی آنکھوں کی نمی دکھا دوں گی اور آج بھی میرا دل یہی گواہی دیتا ہے کہ میں نے ایک شخص کو اس قدر چاہا کہ محبت کی ہر مثال چھوٹی لگنے لگی ..♥️..