@darvesh493: پھر میں نے اسے بلاک کر دیا، ہاتھ کانپ رہے تھے، دل چیخ رہا تھا، انگلی "بلاک" کے بٹن پر رک گئی تھی، سوچا تھا آخری بار میسج پڑھ لوں ، پر پڑھ کر کیا کرنا تھا؟ زخم تازہ کر کے؟ بلاک کرتے ہی سانس جیسے رک گئی، فون سائیڈ پر رکھ کر دیر تک چھت کو دیکھتی رہی، اب نہ کوئی نوٹیفکیشن آئے گا، نہ "آن لائن" لکھا نظر آئے گا، نہ کوئی وائس نوٹ جس کے لیے کان ترستے تھے، خودداری کے ہاتھوں مجبور ہو کر دل کا گلا گھونٹ دیا، بلاک لسٹ میں اس کا نام دیکھ کر لگتا ہے جیسے اپنی ہی دھڑکن کو قید کر دیا ہو، سب کہتے ہیں بلاک کر دینے سے سکون مل جاتا ہے ، پر کوئی نہیں بتاتا کہ رات کو 2 بجے جب عادت جاگتی ہے تو انگلیاں خود بخود اس کا نام سرچ کرنے لگتی ہیں، اور جب "یوزر ناٹ فاؤنڈ" آتا ہے تو دل ایک بار پھر مر جاتا ہے، بلاک کر دیا ، کیونکہ محبت بچانے کا یہی آخری طریقہ تھا، اسے کھونے سے بہتر تھا خود کو کھو دوں۔💔😥😭