@bon_writes1: کچھ رشتے انسان کی زندگی میں عبادت کی طرح شامل ہو جاتے ہیں، اور پھر انسان اُنہیں نبھاتے نبھاتے خود کو بھول جاتا ہے۔ میں نے بھی اُسے ہمیشہ اپنی ذات سے بڑھ کر چاہا تھا۔ اُس کی ایک آواز میرے لیے سکون بھی تھی اور حکم بھی۔ چاہے رات کتنی ہی گہری کیوں نہ ہوتی، نیند کتنی ہی ضروری کیوں نہ ہوتی، اگر اُس کا نام اسکرین پر آجاتا تو میں فوراً اٹھ کر بیٹھ جایا کرتا تھا، صرف اس خوف سے کہ کہیں اُسے میری ضرورت نہ ہو اور میں دیر کر دوں۔ میں نے اپنی تھکن اپنی نیند اپنے مسائل سب اُس کے ایک لمحے پر قربان کیے، کیونکہ میرے لیے اُس کی اہمیت دنیا کی ہر چیز سے زیادہ تھی۔ مگر افسوس جس شخص کو ہم اپنی محبت کا یقین دلاتے دلاتے خود ٹوٹ جائیں، وہی ایک دن ہماری قدر کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ شاید اُسے کبھی احساس ہی نہ ہوا کہ کوئی تھا جو اُس کے ایک "ہیلو" پر پوری دنیا بھول جایا کرتا تھا۔ ناقدری صرف لفظ نہیں ہوتی، یہ وہ درد ہے جب انسان اپنی پوری محبت دینے کے بعد بھی خود کو غیر ضروری محسوس کرنے لگے۔#foryoupage #forfypシ゚viral🖤tiktokyou #don_writes1 #stendwithkashmir #tiktokpakistanofficial #tiktokpakistan